پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں ڈکیتی ،راہزنی اور سڑیٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 7ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعہ 29 جنوری 2016 15:02

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) لاہور میں پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں ڈکیتی ،راہزنی اور سڑیٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 7ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، بھاری نقدی اور 10موبائل فونز برآمد کر لیے ۔ اے ایس پی چوہنگ عثمان بٹ کے مطابق گزشتہ روز نواب ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شاہد عرف شاہدو گینگ کے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے 2پستول ، 10موبائل فون اور اڑھائی لاکھ نقدی برآمد کرلی گئی ہے ۔ عثمان بٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان راہزنی اور ڈکیتی کی 12وارداتوں میں ملوث ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔ دوسری جانب باغبانپورہ پولیس نے بھی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سڑیٹ کرائم میں ملوث 4ملزمان محمد اعظم، غلام فرید ، مجیب اور زاہد شامل کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :