ٹیکسٹائل صنعتکاروں کا برآمدات پر5فیصد ریبیٹ کا مطالبہ

جمعہ 29 جنوری 2016 15:19

لاہور:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کپاس کی کم پیداوار کے باعث اس کی درآمدات پر سے 3 فیصد کسٹم ڈیوٹی کو فوری طور پر ختم جبکہ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات پر 5 فیصد ریبیٹ دیا جائے۔

(جاری ہے)

چیئرمین اپٹما طارق سعود کے مطابق اس وقت 110 ٹیکسٹائل ملز بند پڑی ہیں اگر حکومت مصنوعی یارن اور کپڑے کی درآمدات پر 10 فیصد ڈیوٹی عائد کر دے تو نہ صرف حکومت کی آمدن میں اضافہ ہو گا بلکہ فوری طور پر 40 ملز کھل سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :