کاشتکار گندم کو دوسرا پانی بوائی کے 80تا90دن بعد لگائیں، ماہرین

جمعہ 29 جنوری 2016 15:25

لاہور۔29 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جنوری۔2016ء) گندم کی فی ایکڑ زا ئد پیداوار حاصل کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر عمل کیا جائے۔ زرعی ماہرین کے مطابق گندم کی فصل کا آبپاشی کے لحاظ سے دوسرا نازک مرحلہ اس وقت شروع ہو تاہے جب فصل گوبھ یا سٹے نکالنے کے قریب ہو۔ یہ نازک مرحلہ وقت کاشت کے 80سے 90دن بعد شروع ہوتاہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق گندم کے کاشتکاراچھی پیداوارکیلئے کپاس، مکئی اور کماد کے بعدوقت پر کاشت کی گئی کاشتہ گندم کو دوسرا پانی بوائی کے 80تا90دن بعد لگائیں (گوبھ کے وقت)جبکہ پچھیتی کاشتہ فصل کو دوسرا پانی 70تا80دن بعدلگائیں۔

کاشتکاراگر پہلے پانی کے ساتھ ایک بوری یوریا فی ایکڑ نہیں ڈال سکے تو دوسرے پانی کے ساتھ ڈال دیں اور جڑی بوٹیوں کی موثر تلفی پر خصوصی توجہ دیں تاکہ بھر پور پیداوار حاصل کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :