کماد کی زیادہ پیداوارکیلئے محکمہ زراعت کی منظورشدہ اقسام کاشت کی جا ئیں، ماہرین

جمعہ 29 جنوری 2016 15:25

لاہور۔29 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جنوری۔2016ء) کاشتکارکماد کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے محکمہ زراعت کی صرف منظورشدہ اقسام کاشت کریں۔زرعی ماہرین کے مطابق کماد کی اگیتی تیار ہونے والی منظور شدہ اقسام میں سی پی77-400، سی پی ایف243، سی پی ایف237، ایچ ایس ایف240اور ایچ ایس ایف 242شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ درمیانی تیار ہونے والی اقسام ایس پی ایف 213،ایس پی ایف245، ایس پی ایف 234، سی پی ایف246، سی پی ایف247 اور سی پی ایف 248ہیں۔

ایس پی ایف 234صرف راجن پور، بہاولپوراور رحیم یارخان کے اضلاع کے لیے موزوں ہے۔کماد کی فصل سے بھرپور پیداوار کے حصول کے لیے کاشتکار منظور شدہ اقسام کے صحت مند بیج کا انتخاب کریں اورشرح بیج 100تا120من فی ایکڑرکھیں۔ محکمہ زراعت پنجاب نے کماد کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ کماد کی بہاریہ کاشت کا موزوں وقت فروری کا آخری ہفتہ ہے۔

متعلقہ عنوان :