سپریم کورٹ، کسٹم آفیسر کی ترقی سے متعلق کیس میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری، یکم فروری کو طلب

جمعہ 29 جنوری 2016 15:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے کسٹم آفیسر کی ترقی سے متعلق کیس میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم فروری کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سپریم کورٹ میں کسٹم آفیسر کی ترقی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت عظمیٰ نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم فروری کو طلب کرلیا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کسٹم گریڈ 21کے افسر عمر فاروق کو گریڈ 22میں ترقی دینے کا حکم دیا تھا۔