فرینڈلی اپوزیشن نے عوام کو پریشانی کے سوا کچھ نہیں دیا‘بجلی گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ ہونافرینڈلی اپوزیشن کا سبب ہے‘(ن)لیگ اور پیپلز پارٹی میں مک مکا میثاق جمہوریت پر دونوں جماعتوں کا معاہدہ ہے

جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ (ق) لاہور میاں کامران سیف کا بیان

جمعہ 29 جنوری 2016 16:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ ق کے راہنما وجوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ مرکز میں فرینڈلی اپوزیشن نے عوام کو پریشانی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔حکومت من مانی کرکے عوام کا استحصال کررہی ہے لیکن ان کی آواز ایوانوں تک پہنچانے والی اپوزیشن فرینڈلی اپوزیشن ہے۔بجلی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بین الاقوامی سطح پر کمی کے مطابق خاطر خواہ کمی نہ ہونا فرینڈلی اپوزیشن کا سبب ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں مک مکا میثاق جمہوریت پر دونوں جماعتوں کے درمیاں معاہدہ اور دونوں جماعتوں کے قائدین کے اس معاہدہ پر دستخط ہیں۔دونوں جماعتوں نے اقتدار کی باریاں لگارکھی ہیں اور عوام کو مہنگائی کے بے رحم ہاتھوں کے سپرد کردیا گیا ہے۔فرینڈلی اپوزیشن کا کردار عوامی مفاد کے خلاف ہے دونوں جماعتیں اپنے مفادات کے لیے عوام کو قربان کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مک مکا کا کردار ختم کرکے فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ختم کرے اور عوام کے حقوق کے لیے لڑے تاکہ عوام کو ریلیف دلانے کیلئے اپنی توانائیاں صرف کرے ۔