’میڈیا منفی واقعات کو زیادہ کوریج دیتا ہے،وزراء بھی کہتے ہیں میڈیا رانا ثنا اللہ کو زیادہ کوریج دیتا ہے،آپ کہہ رہے ہیں میں منفی ہوں‘

وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور صحافی میں دلچسپ مکالمہ،پریس کانفرنس کشت زعفران بن گئی

جمعہ 29 جنوری 2016 16:42

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اللہ خان اور صحافی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ۔

(جاری ہے)

رانا ثنا اللہ خان نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں ہاتھ کاٹنے ،ہونٹ سینے اور اجتماعی زیادتی کے واقعات ہوئے جنہیں میڈیا نے بہت زیادہ کوریج دی لیکن جب ان کی تحقیقات کی گئیں تو حقائق بالکل برعکس نکلے لیکن میڈیا نے انہیں کوریج نہیں دی ۔

میڈیا منفی کے ساتھ مثبت عمل کو بھی کوریج دے ۔ اس دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ دوسرے وزراء بھی یہی کہتے ہیں کہ میڈیا رانا ثنا اللہ کو زیادہ کوریج دیتا ہے ۔ جس پر رانا ثنا اللہ نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہاکہ آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ میں منفی ہوں جس پر رانا ثنا اللہ سمیت پریس کانفرنس میں موجود تمام صحافیوں نے زبردست قہقہ لگایا ۔

متعلقہ عنوان :