پٹرول کی قیمت 40روپے فی لیٹر مقرر کرنے کے لیے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت کم ترین سطح پرآگئی جس کا فائدہ عوام کو ملنا چاہیے ‘ میاں محمود الرشید

جمعہ 29 جنوری 2016 17:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف کی جانب سے پٹرول کی قیمت 40روپے فی لیٹر مقرر کرنے کے لیے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید کی جانب سے قرارداد جمع کروائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت کم ترین سطح پرآگئی ہے جس کا فائدہ عوام کو ملنا چاہیے اس لئے حکومت پٹرول کی فی لیٹر قیمت 40روپے مقرر کر کے عوام کوریلیف دے۔