وفاقی نظامت تعلیمات اور سبق فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے درمیان طلباء کو ویڈیو لیکچرز دینے کا معاہدہ

جمعہ 29 جنوری 2016 17:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) وفاقی نظامت تعلیمات اور سبق فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے درمیان وفاق کے تعلیمی اداروں کے طلباء کو ویڈیو لیکچرز دینے کا معاہدہ طے پا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وفاقی نظامت تعلیمات اور سبق فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے، معاہدے پر ڈی جی وفاقی نظامت تعلیمات اور سبق فاؤنڈیشن کے اقبال مصطفی نے دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت سبق فاؤنڈیشن، وفاق کے تعلیمی اداروں کے طلباء کو ویڈیو لیکچرز دے گی۔ وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سبق فاؤنڈیشن کے ویڈیو لیکچر طلباء کیلئے مددگار ثابت ہوں گے، آج کے دور میں طلباء کا تعلیم میں ٹیکنالوجی سے مدد حاصل کرنا انتہائی اہم ہے۔

متعلقہ عنوان :