لاہور،ٹریفک حادثات میں انسپکٹر سمیت 5جاں بحق 8افراد زخمی

جمعہ 29 جنوری 2016 18:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) ٹریفک کے مختلف حادثات میں انسپکٹر سمیت 5جاں بحق 8افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح 2بسوں، ڈمپر اور ٹرک کے مابین تصادم ہوگیا۔

(جاری ہے)

لاہو ر سے ملتان جانے والی بس کی کسوال کے قریب مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکر ہوگئی جس کے باعث شوکت علی اور اسکی دو بیٹیاں صبا اور اقراء موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ 8افراد زخمی ہوگئے۔

زخمی افراد کو تحصیل ہسپتال چیچہ وطنی میں منتقل کردیا گیا جبکہ لاہور شیخوپورہ روڈ کالاشاہ کاکو کے قریب ایک ڈمپر اور مزدا ٹرک کے حادثہ میں موٹروے پولیس انسپکٹر آفتاب ہاشمی اور ڈرائیور مظفر شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا جانے لگا مگر دونوں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس نے ڈمپر کو قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :