رکن خیبرپختونخوا اسمبلی جاوید اکبر کی نااہلی کیخلاف درخواست خارج

جمعہ 29 جنوری 2016 18:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء ) سپریم کورٹ نے سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی جاوید اکبر کی نااہلی کیخلاف درخواست خارج کر تے ہوئے ٹرائل کورٹ کوہدایت کی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ سے متاثر ہوئے بغیر فیصلہ جاری کرے اور، جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں آپ کے موکل کیخلاف کوئی آبزرویشن نہیں دی، انھوں نے یہ ریمارکس جمعہ کودیے ہیں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار جاوید اکبر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹربیونل اور سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری پر میرے موکل کو نااہل کیا، عدالت نے فیصلہ میں فوجداری کارروائی شروع کرنے کا نہیں کہا، عدالتی آبزرویشن کے بغیر ٹرائل کورٹ نے فوجداری کارروائی شروع کی، فوجداری کارروائی روکنے اور میرے موکل کی نااہلی ختم کرنے کا حکم دیا جائے، جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں آپ کے موکل کیخلاف کوئی آبزرویشن نہیں دی، ٹرائل کورٹ سپریم کورٹ کے فیصلے سے متاثر ہوئے بغیر فیصلہ دے۔ جاوید اکبر کی نا اہلی کیخلاف درخواست خارج کر دی گئی۔(

متعلقہ عنوان :