آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ ، انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو61رنز،نمیبیا نے سکاٹ لینڈ کو 9وکٹوں جبکہ زمبابوے نے فیجی کو 7وکٹوں سے شکست دے دی

جمعہ 29 جنوری 2016 18:47

آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ ، انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو61رنز،نمیبیا نے سکاٹ ..

چٹاگانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) آئی سی سی انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو61رنز،نمیبیا نے سکاٹ لینڈ کو 9وکٹوں جبکہ زمبابوے نے فیجی کو 7وکٹوں سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو آئی سی سی انڈر19کے پول میچز میں 3میچ کھیلے گئے، گروپ سی میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان مقابلہ ہوا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 282رنز بنائے،جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 43.4اوورز میں 221رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

دوسری جانب گروپ سی ہی کے ایک دوسرے میچ میں فیجی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 27.4اوورز میں صرف 81رنز پر آؤٹ ہو گئی، زمبابوے انٹر19ٹیم نے 82رنز کا ہدف 18.5اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کر دیا۔گروپ اے کے میچ میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 36.3اوورز میں 159رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، نمیبیا کی ٹیم نے 60رنز کا ہدف 26اوورز میں پورا کرلیا

متعلقہ عنوان :