قومی کھلاڑیوں نے آکلینڈ میں اسد شفیق کی سالگرہ منائی

جمعہ 29 جنوری 2016 18:47

قومی کھلاڑیوں نے آکلینڈ میں اسد شفیق کی سالگرہ منائی

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) قومی ٹیم نے آکلینڈ میں ساتھی کھلاڑی اسد شفیق کی سالگرہ منائی جس میں تمام کھلاڑیوں سمیت کوچ وقار یونس اور منیجر انتخاب عالم نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اکلینڈ میں ساتھی کرکٹر اسد شفیق کی سالگرہ منائی اور خوب ہلہ گلہ کیا،مڈل آرڈر بیٹسمین نے اپنی30ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ کیا خوب انجوائے۔اس موقع پر کوچ وقار یونس کے علاوہ ٹیم منیجر انتخاب عالم بھی موجود تھے، فیلڈنگ کوچ جولین فاونٹین نے بھی کیک کی تصویر لے کر یادگار لمحوں کو موبائل میں قید کیا۔قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی اسد شفیق کی لمبی عمر اور کامیابی کے لئے دعا گو نظر آئے۔

متعلقہ عنوان :