شعیب ملک کی نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں بھی شرکت مشکوک

جمعہ 29 جنوری 2016 18:59

شعیب ملک کی نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں بھی شرکت مشکوک

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) قومی ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیوز ی لینڈ کے خلاف پہلے و ن ڈے سے قبل پاؤں کی انجری کا شکار ہونے والے سابق کپتان شعیب ملک ابھی تک مکمل طور پر فٹ نہیں ہوسکے ٹریننگ سیشن کے دوران آل راؤنڈر کا فٹنس ٹیسٹ ہو گا جس کے بعد انہیں میچ کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ کیا جائیگاسابق کپتان کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں محمد رضوان یا اسد شفیق کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔