سی سی پی کا قومی روڈ شو برائے کمپیٹیشن قانون ملتان چیمبر آف کامرس میں سیمینار کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا

جمعہ 29 جنوری 2016 19:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی روڈ شو برائے کمپیٹیشن قانون کے سلسلے میں ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سیمینار منعقد کیا گیا۔اس سیمینار کے ساتھ ہی سی سی پی کے قومی روڈ شو کا اختتام ہو گیا ہے۔ 4 دسمبر 2015 سے شروع ہونے والے قومی روڈ شو کے سلسلے میں سی سی پی کی ٹیم نے چئیر پرسن ودیعہ خلیل اور ممبران شہزاد انصر اور اکرام الحق کی سر براہی میں چاروں صوبوں کے 22 شہروں کا دورہ کر کے وہاں کے چیمبرز آف کامرس اور اہم ٹریڈ ایسوسی ایشنز میں کامیاب سیمینارزمنعقد کیے تاکہ کمپیٹیشن قانون سے متعلق آگاہی پیدا ہو سکے۔

بزنس کمیونیٹی کی حمایت کے ساتھ اور چیمبرز آف کامرس کی جانب سے فوکل پرسنز کی تعیناتی سے سی سی پی نے اس روڈ شو کے اہم مقاصد کو حا صل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ان سیمینارزکے شرکاء میں چھوٹے بڑے کاروبار کے حامل کاروباری افراد،کارپوریٹ ادارے،قومی اور بین الاقوامی اداروں کے نمایندے شامل تھے۔ ملتان چیمبرکے سیمینار کے شرکاء میں ملتان چیمبر کے سابقہ صدر خواجہ محمد یوسف ، سی سی پی ممبران شہزادا نصر، اکرام الحق قریشی ،سی سی پی ڈائریکٹر ز اسفند یار خٹک،،عمیر جاوید، اکرام الحق، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اور بزنس کمیو نٹی کی کثیرتعداد شامل تھی۔

خواجہ محمد یوسف نے اپنے خطاب میں اس سیمینار کے انعقاد پر سی سی پی کا شکریہ ادا کیا او ر کہا کہ معیشت کے فروغ کے لیے مسابقتی کاروباری ماحول بہت اہم ہوتا ہے تا کہ سرمایہ داروں کا اعتماد بحال رہے۔انہوں نے کہا کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے سی سی پی کاکردار بہت اہم ہے۔ شہزادا نصر،ممبر سی سی پی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قومی روڈ شو برائے کمپیٹیشن قانون کے سلسلے میں سی سی پی نے طے شدہ اہداف کو حاصل کرلیاہے جس کا کریڈٹ بزنس کمیو نیٹی کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کے سی سی پی کاروباری برادری کی حمایت سے مستقبل میں بھی کمپیٹیشن قانون سے متعلق اپنی آگاہی مہم جار ی رکھے گی۔ اکرام الحق قریشی،ممبر سی سی پی نے اپنے خطاب میں کمپیٹیشن ایکٹ 2010کے چیدہ چیدہ نکات کی وضاحت کی ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کمپیٹیشن مخالف عمل جیسا کہ بالادستی کا غلط استعمال اور گٹھ جوڑ نہ صرف صارفین کیلئے نقصان دہ ہیں بلکہ قومی خزانے کے لیے بھی مالی نقصان کا باعث ہیں۔

انہوں نے کاروباری برادری کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مرجرز یا کمپیٹیشن قانو ن سے متعلق کسی بھی مشورہ کے لیے وہ سی سی پی کے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں۔ شہزادا نصر،ممبر سی سی پی نے اپنے خطاب میں سی سی پی کے آفس آف فیئر ٹر یڈ پر روشنی ڈالی اور کہا کے دھوکہ دھی پر مبنی تشہیر حریف کاروبار ی اداروں اور صارفین دونوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔سیمینارکے شرکاء نے کمپیٹیشن سے متعلقہ اہم معاملات کا حوالہ دیتے ہوئے معیشت کے مختلف شعبوں میں کاروبار کی ترقی کے لیے کمپیٹیشن کمپیشن سے راہنمائی کی درخواست کی۔

متعلقہ عنوان :