وزیر اعظم 10 فروری کو قطر کا دورہ ، ایل این جی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے
پاکستان کو 600 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت کا سامنا ، روس اور متحدہ عرب امارات کی 2کمپنیوں سے بھی حکومت کے مذاکرات جاری ہیں ذرائع
جمعہ 29 جنوری 2016 19:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) وزیر اعظم میاں نواز شریف 10 فروری کو قطر کا دورہ کریں گے جہاں وہ قطر کے ساتھ ایل این جی کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ وہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی ‘قطر کے و زیر اعظم عبداﷲ بن نصیر بن خلیفہ الثانی سے ملاقاتیں کریں گے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے دورہ کی تاریخ طے کر دی گئی ہے جس کا باضابطہ اعلان آئندہ ہفتے کر دیا جائیگا۔
وزیر اعظم کے اس دورے مقصد پاکستان میں توانائی بحران کے خاتمہ میں اہم پیش رفت کیلئے ایل این جی معاہدے پر دستخط کرنا ہے۔ اس معاہدے پر گزشتہ ایک سال سے زائد عرصہ سے وزارت پٹرولیم اور کویت کے حکام کے درمیان بات چیت چلتی رہی ہے جبکہ گزشتہ ہفتے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھی ایل این جی معاہدے کی منظوری دیدی ہے۔(جاری ہے)
وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی ‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ‘ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف سمیت دیگر سینئر حکام بھی قطر جائیں گے۔
وزیر اعظم قطر کے امیر سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ‘ خطے کی صورتحال سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کریں گے۔ پاکستان قطر سے 200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس خریدے گا جس کیلئے کراچی میں ٹرمینل تیار کیا جا چکا ہے اور یہ گیس اینگرو کمپنی کے ذریعے پاکستان لائی جا رہی ہے جبکہ روس اور متحدہ عرب امارات کی 2 کمپنیوں کی ساتھ بھی حکومت کے مذاکرات جاری ہیں۔ پاکستان کو اس وقت مجموعی طور پر 600 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت کا سامنا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایل این جی آمد کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد پاکستان میں نہ صرف گیس کی کمی کا مسئلہ مستقل طو رپر حل ہو جائیگا بلکہ بجلی کے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ میں بھی ایل این جی مرکزی کردار ادا کرے گیمزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.