وفاقی وزیر رانا تنویر نے خورشید شاہ پر اپنے بھائی کو غیر قانونی طور پر انجنئیرنگ کونسل کا چئیرمین منتخب کروانے کا الزام عائد کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 29 جنوری 2016 19:56

وفاقی وزیر رانا تنویر نے خورشید شاہ پر اپنے بھائی کو غیر قانونی طور ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر رانا تنویر نے خورشید شاہ پر اپنے بھائی کو غیر قانونی طور پر انجنئیرنگ کونسل کا چئیرمین منتخب کروانے کا الزام عائد کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے وزراء اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بعد اب وفاقی وزیر رانا تنویر نے بھی اپنی تنقیدی توپوں کا رخ خورشید شاہ کی جانب موڑ دیا ہے۔ رانا تنویر نے الزام عائد کیا ہے کہ خورشید شاہ نے اپنے بھائی کو غیر قانونی طور پر انجنئیرنگ کونسل کا چئیرمین منتخب کروایا تھا۔ خورشید عدالت جائیں یا اسمبلی ان کے کردار کے حوالے سے گواہی دینے کیلئے میں تیار ہوں۔