کالعدم تحریک طالبان کے سابق سربراہ حکیم اللہ محسود کے ساتھی لطیف اللہ محسود نے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ملنے والی مدد کا اعتراف کر لیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 29 جنوری 2016 20:14

کالعدم تحریک طالبان کے سابق سربراہ حکیم اللہ محسود کے ساتھی لطیف اللہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 جنوری۔2016ء) کالعدم تحریک طالبان کے سابق سربراہ حکیم اللہ محسود کے ساتھی لطیف اللہ محسود نے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ملنے والی مدد کا اعتراف کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے سابق نائب امیر لطیف اللہ محسود کی ایک تہلکہ خیز ویڈیو سامنے آئی ہے۔ مذکورہ ویڈیو میں لطیف اللہ محسود نے کالعدم تحریک طالبان اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے مابین تعلقات کا اعتراف کیا ہے۔

(جاری ہے)

لطیف اللہ محسود نے اعتراف کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان انٹیلی جنس پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کیلئے کالعدم تحریک طالبان کی پشت پناہی کر رہی ہیں۔لطیف اللہ محسود کالعدم تحریک طالبان کے سابق امیر حکیم اللہ محسود کا قریبی ساتھی مانا جاتا تھا۔ لطیف اللہ محسود کو 2014 میں این ڈی ایس ایف چیف سے ملاقات کرکے واپس آتے ہوئے گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کیا گیا تھا۔ لطیف اللہ محسود لوگوں کو اغواء کرکے بھاری تعاون وصول کرنے کی اکثر کاروائیوں میں ملوث رہا ہے۔