پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے تحریری طور پر انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا
ضابطہ اخلاق میں صاف شفاف اور غیر جانبدار انداز میں انٹراء پارٹی انتخابات سمیت اہم اصول مرتب
جمعہ 29 جنوری 2016 20:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے تحریری طور پر انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کرنل ریٹائرڈ خالد ظہور کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق میں صاف شفاف اور غیر جانبدار انداز میں انٹراء پارٹی انتخابات کے انعقاد کیلئے مندرجہ ذیل اہم اصول مرتب کیے گئے ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف پر انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ لینے والے کسی بھی امیدوار کی حمایت پر مکمل پابندی عائدہوگی ۔ انتخابی مہم کے دوران جلسے' جلوسوں کا انعقاد ممنوع قراردیا گیا ہے۔ وال چاکنگ' بل بورڈز' آتش بازی , انتخابی ضیافتوں اور ووٹوں کی خرید و فروخت بھی منع ہو گی۔(جاری ہے)
امیدوارمحض سوشل میڈیا' انفرادی ملاقاتوں اور عمومی سائز کے پمفلٹس کے ذریعے ہی انتخابی مہم چلا سکیں گے ۔
کسی بھی سطح کے انتخابات کیلئے گروہ بندی اور پینلز کی تشکیل پر بھی مکمل پابندی ہوگی ۔گروہ بندی' بد عنوانی' دھاندلی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت سزائیں دی جائینگی۔خلاف ضابطہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی صورت میں انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے نا اہلیت' پارٹی ٹکٹ سے محرومی اور بنیادی رکنیت کے اخراج جیسی سزائیں دی جائینگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تعینات کردہ مبصرین انتخابی مہم اور عمل کے جائزے/نگرانی کے مجاز ہونگے۔ الیکشن کمیشن انتخابی تنازعات کے حل کیلئے غیرجانبدار' متحرک اور تیز تر وسائل بھی فراہم کریگا۔ انتہائی جامع نکات کا حامل ضابطہ اخلاق چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی سے منظوری کے بعد جاری کیا گیا، جسے فوری طور پر نافذ العمل قرار دیا گیا ہے۔ انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں اور ان کے حامیوں پر لازم ہے کہ وہ اس ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکشن کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے جماعت کے اندر انتخابات کے انعقاد کیلئے انتہائی جامع اور موثر ضابطہ اخلاق نہ صرف مرتب کیا بلکہ اس کے نفاذ کیلئے بھی قابل ذکر اقدامات اٹھائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.