صحافی میاں زاہد غنی نے وزیر اعظم نواز شریف‘ مجاہد انور خان اور ملیحہ لودھی کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست واپس لے لی

جمعہ 29 جنوری 2016 20:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) صحافی میاں زاہد غنی نے وزیر اعظم نواز شریف‘ ایئر وائس مارشل مجاہد انور خان اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست واپس لے لی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس قاضی عیسیٰ فائز اور جسٹس دوست محمد پر مشتمل3 رکنی بنچ نے وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کے حوالے سے متفرق درخواست کی سماعت کی ۔

اس موقع پر مدعی مقدمہ میاں زاہد غنی عدالت میں پیش ہوئے ا ور عدالت سے استدعا کی کہ وہ اپنی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں ۔ فاضل ججز صاحبان نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آیا ان پر کسی کا کوئی دباؤ تو نہیں جس کے باعث وہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں جس پر درخواست گزار نے کہاکہ دنیا کی کسی شخصیت سے نہ تو مرعو ب ہوتے ہیں اور نہ ہی ڈرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :