حکومت وضاحت کرے کہ اس نے پیپلز پارٹی کے ساتھ کیا مک مکا کیا ، حکمرانوں کے آپس کے مک مکا کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑتا ہے
آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کی مرکزی شعبہ اطلاعات سے گفتگو
جمعہ 29 جنوری 2016 21:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ حکومت وضاحت کرے کہ اس نے پیپلز پارٹی کے ساتھ کیا مک مکا کیا ہے، حکمرانوں کے آپس کے مک مکا کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑتا ہے،وفاقی وزیر داخلہ کے اعتراف سے ثابت ہوا دونوں جماعتیں مل کر قوم کو بے وقوف بنارہی ہیں،حقائق سامنے آنے پر عوام حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
وہ جمعہ کو پارٹی کے مرکزی شعبہ اطلاعات سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی سے کہہ رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ اندر سے ملی ہوئی ہیں۔ان کے مقاصد مشترکہ ہیں۔انہوں نے ایک دوسرے کو تحفظ دینے کا عہد کررکھا ہے۔دونوں جماعتوں کے قائدین پیسے کی ہوس میں اندھے ہوکر عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔(جاری ہے)
وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کی طرف سے دونوں جماعتوں کے مابین مک مکا کے اعتراف کے بعد ن لیگ کا حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں رہا۔
یہ قوم کے ساتھ بھیانک مذاق ہے۔یہ انتہائی شرمناک ہے کہ عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، سیکیوریٹی خدشات کی بنا پر تعلیمی ادارے بند کئے جارہے ہیں اور حکمران ایک دوسرے کی بداعنوانیوں کو تحفط دے رہے ہیں۔قوم ہمیشہ سے ان دونوں جماعتوں کے مفادات کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور اسے چلتا کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.