معروف اداکارہ ہمیما ملک نے پاکستان سپر لیگ میں پشاور زالمی کی ٹیم کی حمایت کر دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 29 جنوری 2016 21:30

معروف اداکارہ ہمیما ملک نے پاکستان سپر لیگ میں پشاور زالمی کی ٹیم کی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جنوری 2016ء)معروف اداکارہ ہمیما ملک نے پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد کی ٹیم کی حمایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا انعقاد کچھ روز کی دوری پر ہے اور پی ایس ایل کی تمام فرنچائزز اپنی ٹیم کیلئے زیادہ سے زیادہ عوامی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس مقصد کیلئے فرنچائزز کی جانب سے شوبز کی شخصیات اور سیاستدانوں کا سہارا بھی لیا جا رہا ہے اور اسی سلسلے میں اب پاکستان کی معروف اداکارہ ہمیما ملک بھی میدان میں آ گئی ہیں جنہوں نے پاکستان سپر لیگ میں شاہد آفریدی کی پشاور زالمی کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمیما ملک کی پشاور کی ٹیم کی کٹ زیب تن کیے موجود تصویر کو عوام کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے ۔