سلمان خان کے بھائی ادکار ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ ارورا کے درمیان علیحدگی کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی جمعہ 29 جنوری 2016 21:45

سلمان خان کے بھائی ادکار ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ ارورا کے درمیان ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 جنوری۔2016ء) سلمان خان کے بھائی ادکار ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ ارورا کے درمیان علیحدگی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں بالی وڈ کے جوڑوں کے درمیان پچھلے کچھ عرصے کے دوران علیحدگی کے واقعات میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں اداکر فرحان اختر اور ان کی اہلیہ کے درمیان 15 سال کیساتھ کے بعد علیحدگی ہو گئی تھی۔ اب بالی وڈ کے سپر سٹار سلمان خان کے بھائی اور اداکار ارباز خان اور ان کی اہلیہ اداکارہ ملائکہ خان کے درمیان بھی علیحدگی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ ملائکہ ارورا نے علیحدہ رہائش بھی اختیار کر لی ہے۔ تاہم اس حوالے سے تاحال تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :