(ن) لیگ اقتدار میں آتے ہی کاروبار شروع کر دیتی ہے، بھارتی میٹرو پنجاب کی میٹرو بس سروس سے 3گنا کم قیمت میں بنائی گئی، وزیراعظم پرچی پڑھ کر بات کرتے ہیں،(ن) لیگ 2018میں پھر سے دھاندلی کرے گی کیونکہ دھاندلی کرنے والے کسی شخص کو سزا نہیں دی گئی
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کانجی ٹی وی کو انٹرویو
جمعہ 29 جنوری 2016 22:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اقتدار میں آتے ہی کاروبار شروع کر دیتی ہے، بھارتی میٹرو پنجاب کی میٹرو سے 3گنا کم قیمت میں بنائی گئی، وزیراعظم نواز شریف پرچی پڑھ کر بات کرتے ہیں،(ن) لیگ 2018میں پھر سے دھاندلی کرے گی کیونکہ دھاندلی کرنے والے کسی شخص کو سزا نہیں دی گئی۔
وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو مسائل کا پتہ ہی نہیں ہے وہ پرچی پڑھ کر بات کرتے ہیں، مک مکا عوام کو لوٹنے کیلئے کیا جاتا ہے، نواز شریف نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو خریدا ہوا ہے، میں سوچتا ہوں کہ وزیراعظم نے انہیں کیسے خریدا ہو گا۔ عمران خان نے کہا کہ 2013 میں (ن) لیگ نے الیکشن کمیشن کو خرید لیا تھا، انتخابات میں چار میں سے تین حلقوں میں دھاندلی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ سردار ایاز صادق کے حلقے میں غیر قانونی طور پر 21ہزار ووٹ نادرا کے ذریعے منتقل کئے گئے، ان ووٹوں کی منتقلی کا جواب لیں گے، ایاز صادق اس معاملے سے بچ نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اقتدار میں آتے ہی کاروبار شروع کر دیتی ہے، بھارتی میٹرو پنجاب کی میٹرو سے 3گنا کم قیمت میں بنائی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.