خورشید شاہ کے حوالے سے چوہدری نثار کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیاترجمان وزارت داخلہ کا وضاحتی بیان

جمعہ 29 جنوری 2016 22:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) ترجمان وزارت داخلہ نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پر یس کانفرنس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے حوالے سے مک مکا کے حوالے سے بیان کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے حوالے سے وزیر داخلہ کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ۔ جمعہ کو ایک وضاحتی بیان میں ترجمان نے کہاکہ وزیر داخلہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اپوزیشن لیڈر ایک طرف حکومت سے مراعات لے رہے ہیں اور دوسری جانب حکومت پر بلا جواز تنقید بھی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان وزارت داخلہ نے نادرا ہیڈ کوارٹر میں وزیر داخلہ کے بیان کی وضاحت کر تے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے وزیر داخلہ کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا،وزیر داخلہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ "میں اسکی کنفرمیشن آپ کو کر رہا ہوں کہ ایک اپوزیشن لیڈر نے اپنے اس اہم ترین عہدے کو کسطرح فائدہ اٹھایا ہے حکومتِ وقت سے وہ ایک علیحدہ کہانی ہے"۔ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ اسکے علاوہ وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر ایک طرف حکومت سے مراعات لے رہے ہیں اور دوسری جانب حکومت پر بلا جواز تنقید بھی کر رہے ہیں۔(رڈ)