لاطینی امریکہ کے ملکوں میں تیزی سے پھیلتے زیکا وائرس نے دیگر ملکوں کیلئے بھی

خطرے کی گھنٹی بجا دی ‘نیویارک کے 3شہریوں میں وائرس کی تصدیق

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 29 جنوری 2016 22:45

لاطینی امریکہ کے ملکوں میں تیزی سے پھیلتے زیکا وائرس نے دیگر ملکوں ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 29 جنوری۔2015ء) لاطینی امریکہ کے ملکوں میں تیزی سے پھیلتے زیکا وائرس نے دیگر ملکوں کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ جنوبی امریکی ملک کے سفر سے واپس لوٹنے والے نیویارک کے تین شہریوں میں بھی وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ زیکا وائرس شمالی امریکا اور افریقہ میں بھی پھیل سکتا ہے، لاطینی امریکی ملک پرو، وینزویلا، چلی،کوسٹا ریکا، ہنڈراس سمیت کئی ملکوں میں الرٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔

گزشتہ روز جنوبی امریکی ملک سے نیویارک لوٹنے والے تین امریکی شہریوں میں بھی اس وائرس کی نشاندہی کی گئی، تیزی سے پھیلتے وائرس پر عالمی ادارہ صحت نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ زیکا وائرس سے متاثرہ بچوں کے سر چھوٹے ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ واشنگٹن میں صدراوبامہ میں پہلے ہی ہدایات کرچکے ہیں طبی ماہرین وائرس کی روک تھا م کے لیے اقدامات کریں جبکہ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا تھا کہ وائرس پورے براعظم امریکہ کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے-

متعلقہ عنوان :