Live Updates

آرمی چیف کے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا اعلان خوش آئند ہے ، اس فیصلے سے جنرل راحیل شریف کے وقار میں اضافہ ہواہے ،(ن) لیگ اقتدار میں آتے ہی کاروبار شروع کر دیتی ہے، وزیراعظم پرچی پڑھ کر بات کرتے ہیں ،نواز شریف نے خورشید شاہ کو خرید رکھا ہے، سوچتا ہوں کہ وزیراعظم نے ان کو کیسے خریدا ہو گا، 2013 میں (ن) لیگ نے الیکشن کمیشن کو خرید لیا تھا،، دھاندلی میں ملوث لوگوں کو سزائیں نہ ملنے سے (ن) لیگ 2018میں پھر سے دھاندلی کرے گی

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کانجی ٹی وی چینل کو انٹرویو

جمعہ 29 جنوری 2016 22:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے اقدام کو سراہتا ہوں ان کے فیصلے خوشی ہوئی ، اس اعلان سے جنرل راحیل شریف کے وقار میں اضافہ ہواہے، (ن) لیگ اقتدار میں آتے ہی کاروبار شروع کر دیتی ہے، بھارتی میٹرو پنجاب کی میٹرو سے 3گنا کم قیمت میں بنائی گئی، وزیراعظم نواز شریف پرچی پڑھ کر بات کرتے ہیں،(ن) لیگ 2018میں پھر سے دھاندلی کرے گی کیونکہ دھاندلی کرنے والے کسی شخص کو سزا نہیں دی گئی۔

وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو مسائل کا پتہ ہی نہیں ہے وہ پرچی پڑھ کر بات کرتے ہیں، مک مکا عوام کو لوٹنے کیلئے کیا جاتا ہے، نواز شریف نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو خریدا ہوا ہے، میں سوچتا ہوں کہ وزیراعظم نے انہیں کیسے خریدا ہو گا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ 2013 میں (ن) لیگ نے الیکشن کمیشن کو خرید لیا تھا، انتخابات میں چار میں سے تین حلقوں میں دھاندلی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سردار ایاز صادق کے حلقے میں غیر قانونی طور پر 21ہزار ووٹ نادرا کے ذریعے منتقل کئے گئے، ان ووٹوں کی منتقلی کا جواب لیں گے، ایاز صادق اس معاملے سے بچ نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اقتدار میں آتے ہی کاروبار شروع کر دیتی ہے، بھارتی میٹرو پنجاب کی میٹرو سے 3گنا کم قیمت میں بنائی گئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ دھاندلی کرنے والوں کو سزا ئیں ملنی چاہئیں کیونکہ اگر سزائیں نہ دی گئیں تو 2018 میں بھی یہی کچھ ہوگا اور (ن) لیگ خوب دھاندلی کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ اورنج ٹرین منصوبے سے لاہور کی خوبصورتی تباہ کیا جا رہا ہے۔ بنیادی مسائل حل کرنے کے بجائے میٹرو پر پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے اور دھاندلی کرنے والے کسی ایک شخص کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔ عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کا اسٹرکچر ٹھیک کر رہے ہیں ۔ہم اپنے صوبے کو دوسرے صوبوں کے لئے مثال بنا دیں گے ۔ خیبر پختونخواہ میں نظام کی تبدیلی دیکھ کر عوام ہمیں ووٹ دیں گے۔ آرمی چیف سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اقدام کو سراہتا ہوں ان کے اس فیصلے سے خوشی ہوئی ۔ جنرل راحیل شریف کے فیصلے سے ان کے وقار میں اضافہ ہواہے ۔ عمران خان نے کہا کہ کراچی میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات