کراچی،رینجرز کی کارروائی ،17افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

جمعہ 29 جنوری 2016 22:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) کراچی میں رینجرز نے کارروائی کر کے 17افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔جمعہ کو ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر میں کارروائی کر کے عدنان عرف اے ڈی کو گرفتار کیا گیا ہے جو کہ سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کا رکن تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم نے تفتیش کے دوران بتا یا کہ اس نے گینگ وار کے 2کارندوں کوقتل کیا اور فرقہ وارانہ بنیاد پر بھی ٹارگٹ کلنگ کی۔

ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے 17افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔تفتیش کے دوران ملزم عدنان نے بتا یا کہ اس نے عسکری ونگ کے رکن عابد عرف چیئر مین کے کہنے پر بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘سے تربیت یافتہ شخص کو پناہ دی ،ملزم نے حیدر آباد میں اپنے گھر میں رشید احمد عرف ڈاکٹر خالو کو پناہ دی۔

متعلقہ عنوان :