وزیر داخلہ چوہدری نثار اور شیخ رشید نے حنیف عباسی کیخلاف اتحاد کرلیا ہے: آفتاب اقبال

muhammad ali محمد علی جمعہ 29 جنوری 2016 23:06

وزیر داخلہ چوہدری نثار اور شیخ رشید نے حنیف عباسی کیخلاف اتحاد کرلیا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 جنوری۔2016ء) آفتاب اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار اور شیخ رشید نے حنیف عباسی کیخلاف اتحاد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ نگار آفتاب اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کیخلاف اتحاد کر لیا ہے۔ چوہدری نثار حنیف عباسی سے سخت نالاں ہیں جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار حنیف عباسی کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ آفتاب اقبال نے مزید انکشاف کیا ہے کہ نیب کی جانب سے حنیف عباسی کیخلاف کرپشن کے الزامات پر جلد کاروائی کی جانے والی ہے۔