کافی عرصے سے دپیکا کیساتھ کام کرنا چاہتا تھا، فاسٹ اینڈ فیوریس 7 میں بھی کام کرنے کی آفر دی تھی، ون ڈیزل

ہفتہ 30 جنوری 2016 11:48

کافی عرصے سے دپیکا کیساتھ کام کرنا چاہتا تھا، فاسٹ اینڈ فیوریس 7 میں ..

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) ہالی ووڈ اداکار ون ڈیزل نئی فلم ٹرپل ایکس میں کاسٹ بالی ووڈ ہیروئن دپیکا پڈوکون سے کافی متاثر ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ویڈیوپیغام میں ون ڈیزل نے کہا کہ کا فی عرصہ سے دپیکا کیساتھ کام کرنا چاہتا تھا۔ ہم فاسٹ اینڈ فیورس 7 میں بھی ایک ساتھ کام کرنیوالے تھے۔ دپیکا پڈوکون کو ون ڈیزل کی فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 7 میں بھی اداکاری کی آفر دی گئی تھی تاہم مصروف شیڈول کے باعث بالی ووڈ اداکارہ نے اس سے انکار کردیا تھا ۔