عزیر بلوچ کو آج بھی اپنا بھائی سمجھتا ہوں ۔ سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 جنوری 2016 11:52

عزیر بلوچ کو آج بھی اپنا بھائی سمجھتا ہوں ۔ سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار ..

بدین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جنوری 2016ء) : سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ میں عزیر بلوچ کو آج بھی اپنا بھائی سمجھتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ کی گرفتاری کے بعد بہت سے لوگوں کو ملک واپس لانے کا انتظام ہو گا ، انہوں نے پیپلز پارٹی امن کمیٹی سے متعلق سوال کے جواب میں بتایا امن کمیٹی میں نے نہیں بنائی ، بلکہ امن کمیٹی تو ہمیں ورثے میں ملی تھی ۔ میڈیا سے گفتگو میں ذوالفقار مرزا نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اپنا کام ایمانداری سے کام کر رہے ہیں، لیکن انہیںڈیوٹی ادا کرنے سے روکا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :