موسیقار ماسٹر عبداللہ کی برسی کل منائی جائیگی

ہفتہ 30 جنوری 2016 12:04

موسیقار ماسٹر عبداللہ کی برسی کل منائی جائیگی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) ملک کے ممتاز فلمی موسیقار ماسٹر عبداللہ کی 22ویں برسی کل ( اتوار ) کو منائی جائیگی ۔ اس موقع پر تمام نگار خانوں میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی اور ماسٹر عبداللہ کی فن موسیقی کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انور کمال پاشا کے ساتھی اور استاد بڑے غلام علی خان کے شاگرد ماسٹر عبداللہ کے فلمی گانے انتہائی مقبول ہوئے جس نے ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید نکھار فراہم کیا۔ انہوں نے موسیقی کی باقاعدہ تربیت استاد بڑے غلام علی خان سے حاصل کی۔ چل چلئے دنیا دی اس نکڑے ، ماہی وے سانوں بھل نہ جاویں، توں آیا سجن نہیں آیا جیسے سدا بہار نغمے آج بھی موسیقار ماسٹر عبداللہ کی یاد تازہ کرتے ہیں۔