علیم ڈار کرکٹ بورڈ کیساتھ ملکر ڈومیسٹک امپائرز کی ٹریننگ کریں ، شہریارخان

ہفتہ 30 جنوری 2016 12:31

علیم ڈار کرکٹ بورڈ کیساتھ ملکر ڈومیسٹک امپائرز کی ٹریننگ کریں ، شہریارخان

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار30جنوری- 2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ علیم ڈار پاکستان کا فخر ہیں ، وہ پی سی بی کے ساتھ مل کہ ڈومیسٹک امپائرز کی ٹریننگ کریں ۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں قومی ون ڈے کپ کی اختتامی تقریب پر پی سی بی نے علیم ڈار کو 100 ٹیسٹ مکمل کرنے پر خصوصی شیلڈ اور 10 لاکھ روپے انعام دیا ۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی شہریار خان،نجم سیٹھی اور گورننگ بورڈ کے دیگر ارکان بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

بارش کے باعث قومی ون ڈے ٹورنامنٹ کی ٹرافی اور انعامی رقم نیشنل بینک اور اسلام آباد ریجن کو مشترکہ طور پر انعام میں دی گئی ۔ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے شہریارخان کا کہنا تھا کہ علیم ڈار پاکستان کا فخر ہیں ، انہیں پی سی بی کے ساتھ مل کہ ڈومیسٹک امپائرز کی ٹریننگ کرنی چاہیئے ۔ اس موقع پر علیم ڈار کا کہنا تھا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں تو قومی ٹیم کی نمائندگی نہ کر سکے لیکن امپائر بن کے دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے پر انہیں فخر ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو ڈومیسٹک امپائرز کی میچ فیس میں بھی اضافہ کرنا چاہیئے تاکہ امپائرنگ کے شعبے تو ترقی مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :