نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ تین فروری کو کھیلا جائیگا

ہفتہ 30 جنوری 2016 12:45

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز ..

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 3 فروری کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

کیوی ٹیم برینڈن میک کلم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی کے فرائض سٹیون سمتھ انجام دیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے 3 فروری کو آکلینڈ، دوسرا 6 فروری کو ویلنگٹن جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 8 فروری کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 16 فروری کو ولنگٹن جبکہ دوسرا اور آخری ٹی 20 میچ 24 فروری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :