کچی آبادی کیس ، سی ڈی اے کے ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد اقبال کا مزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیدیاگیا

ہفتہ 30 جنوری 2016 13:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) اسلام آباد کی سول مجسٹریٹ کی عدالت نے کچی آبادی کیس میں سی ڈی اے کے ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد اقبال کا مزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیدیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ملزم کو سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم محمد اقبال کا مزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیدیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم محمد اقبال کچی آبادی قائم کرانے کیلئے سرکاری اراضی کو فروخت کرتا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :