ماہر تعلیم ڈین کلیاز زراعت پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

ہفتہ 30 جنوری 2016 13:07

ماہر تعلیم ڈین کلیاز زراعت پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد حرکت قلب بند ہونے ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) ملک کے مایہ ناز ماہر تعلیم زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈین کلیا زراعت پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد تمغہ امتیاز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد آج صبح زرعی یونیورسٹی جانے کیلئے اپنی رہائش گاہ سے نکلے ہی تھے کہ اچانک انہیں دل کی تکیلف ہوئی چنانچہ انہیں طبی امداد کیلئے فیصل آباد کارڈیالوجی لے جارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گئے مرحوم ڈاکٹرمحمد ارشد اچھی شہرت کی حامل ہونے کے ساتھ ساتھ خدا ترس ملنسار شخصیت کے مالک تھے ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی زرعی یونیورسٹی کے اساتذہ طلبہ اور طالبات ان کے انتقال کی خبر سن کر غمزدہ ہوگئے مرحوم ڈاکٹر محمد ارشد تمغہ امتیاز آئندہ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے مضبوط امیدوار بھی تھے اور انہوں نے اکتیس مارچ دو ہزار سولہ کو ریٹائر ہونا تھا مرحوم کی ایک بیٹی امریکہ میں رہائش پذیر ہے جبکہ ایک بیٹی لاہور کے ڈینٹل کالج میں زیر تعلیم ہیں مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا

متعلقہ عنوان :