جن حالات میں ہاکی کی کمان سنبھالی وہ تسلی بخش نہیں ،حنیف خان

ہفتہ 30 جنوری 2016 13:23

جن حالات میں ہاکی کی کمان سنبھالی وہ تسلی بخش نہیں ،حنیف خان

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) قومی سینئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ و منیجر اولمپئن حنیف خان نے کہا ہے کہ میں نے جن حالات میں پاکستان ٹیم کی کمان سنبھالی وہ تسلی بخش نہیں، اس وقت کھلاڑیوں کا مورال بہت گرا ہوا ہے، انھیں حوصلہ دینے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

2 روزہ ٹرائلز کے پہلے دن سابق قومی کپتان نے کہاکہ سندھ اور بلوچستان کے لیے منعقدہ اوپن ٹرائلز میں صرف 27 کھلاڑیوں کی شرکت مایوس کن ہے، ان دونوں صوبوں میں رجسٹرڈ کھلاڑیوں کی تعداد ہزاروں میں ہے، انھوں نے کہا کہ اس تعداد سے کھلاڑیوں کی کھیل میں دلچسپی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، ہمارے دورمیں ہونے والے قومی ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی تعداد سیکڑوں میں ہوا کرتی تھی۔

حنیف خان نے کہا کہ پی ایچ ایف کی جانب سے اوپن ٹرائلز کا فیصلہ حوصلہ بخش ہے, اب کھلاڑیوں کو بھی چاہیئے کہ وہ ان ٹرائلز میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں، انھوں نے کہا کہ اب کسی بھی پلیئرکے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی جو ٹیم میں شمولیت کا اہل ہوا اسے شامل کیا جائے گا۔