ویرات کوہلی کی محبت میں بھارتی پرچم لہرانے والا پاکستانی نوجوان عمر دراز کو اس کے سپر اسٹار کی جانب سے بچانے کا امکان
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 جنوری 2016 13:50
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جنوری 2016ء) : ویرات کوہلی کی محبت میں اپنی گھر کی چھت پر ترنگا لہرانے والے پاکستانی نوجوان عمر دراز کو گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا ۔ لیکن اب موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عمر دراز کو بچانے کے لیے ویرات کوہلی کی جانب سے حیرت انگیز مدد حاصل ہو سکتی ہے۔ ویرات کوہلی کے بھائی وکاس نے اس بات پر آمادگی کا اظہار کیا ہے کہ وہ عمر دراز سے متعلق ویرات کوہلی سے مشورہ کریں گے جس کے بعد عمر کی رہائی کے لیے ممکنہ طور پر پاکستانی حکومت کے ساتھ رابطہ کیا جائے گا۔
وکاس کا کہنا ہے کہ ہم نے اس گرفتاری سے متعلق سُنا ہے اور ہمیں اس مداح کے ساتھ پُوری ہمدردی ہے۔ وکاس کا کہنا ہے کہ جمعہ کو ہونے والے میچ کے بعد میں یقیناً اس معاملے پر ویرات سے بات کروں گا اور اس سلسلے میں کسی درست آدمی سے مشورہ کرنے کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ ہمیں پاکستانی حکومت سے رابطہ کرنا ہے یا نہیں۔(جاری ہے)
وکاس نے مزید کہا کہ فی الوقت ہم ایک گھریلو تقریب میں مصروف ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 22 سالہ عمر دراز نے اپنے گھر کی چھت پر بھارتی پرچم لہرا کر پاکستان کی خود مختاری اور نظریہ پاکستان کی خلاف ورزی کی ہے۔ مقامی پولیس آفیسر فیصل رانا کا کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی پر عمر دراز کو 10 سال قید اور جُرمانے کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ فیصل رانا کا کہنا ہے کہ عمر دراز نے ابتدائی تفتیش میں ہمیں بتایا کہ وہ ایک سچا پاکستانی اور بھارتی کرکٹ ویرات کوہلی کا مداح ہے، اُسے ہرگز معلوم نہیں تھا کہ گھر کی چھت پر ترنگا لہرانا ایک جُرم ہے۔ پولیس آفیسر نے بتایا کہ عمر دراز کا گھر ویرات کوہلی کی تصاویر اور پوسٹرز سے بھرا پڑا ہے، عمر بھارتی کرکٹر کا اتنا بڑا مداح ہے کہ اس نے گھر کی دیواروں پر ویرات کوہلی کے پوسٹرز چسپاں کر رکھے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.