قطرینہ کیف پریانکا چوپڑا کی پرستار بن گئیں

ہفتہ 30 جنوری 2016 13:58

قطرینہ کیف پریانکا چوپڑا کی پرستار بن گئیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) معروف بولی ووڈ اداکارہ قطرینہ کیف آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”فتور“ کی تشھیر میں مصروف ہیں۔ فلم کی تشھیر کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں اداکارہ سے میڈیا نمائندگان کی طرف سے بولی ووڈ میں انکی پسندیدہ اداکارہ کے متعلق سوال کیا۔ میڈیا نمائندگان کے سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ہم عصر اداکارہ پریانکا چوپڑا کی بہت بڑ ی مداح ہیں۔

(جاری ہے)

قطرینہ کیف کا کہنا تھا کہ انھیں پریانکا چوپڑا کی اپنے کام سے بے پناہ محبت بے حد پسند ہے۔ انکا کہنا تھا کہ جس طرح وہ ایک دن ممبئی اور اگلے دو روز میں لاس اینجلس میں ہوتی ہیں اس طرح سے کام کرنا انکی ہی ہمت ہے۔ اپنے متعلق اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر وہ ہر روز8گھنٹے نہ سو پائیں تو انکی طبیعت خراب ہو نے لگتی ہے۔واضح رہے ابھیشک کپور کی فتور میں اداکارہ قطرینہ کیف کے ساتھ اداکار آدتیہ رائے کپور اوراداکارہ تبونمایاں کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ قطرینہ کیف کی فتور 12فروری کے روز ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی