اپنے بچوں کا سب سے اچھا دوست ہوں ‘ شاہ رخ خان

ہفتہ 30 جنوری 2016 14:07

اپنے بچوں کا سب سے اچھا دوست ہوں ‘ شاہ رخ خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کو اپنے کام کی مصروفیت کے باعث گھر میں بچوں کے ساتھ گزارنے کیلئے کم ہی وقت ملتا ہے تاہم انکا کہنا ہے کہ اس کے باوجود وہ اپنے بچوں کے سب سے اچھے دوست ہیں۔سپر سٹار نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں اپنے مصروف ترین شیڈول سے جب بھی کچھ فراغت نصیب ہوتی ہے وہ انکی خواہش ہوتی ہے وہ اپنا سارا وقت اپنے بچوں آریان ، سہانا اور ابرام کے ساتھ گزاریں۔

(جاری ہے)

50سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ میں اپنے بچوں کے متعلق ہر بات سے واقف ہوں۔لیکن میں کو شش کرتا ہوں اپنے بچوں کی ہر بات غور سے سنوں اور وہ مجھے اپنا سب سے بہترین دوست سمجھتے ہوئے اپنی ہر بات مجھ سے شیئر کریں۔ انکا کہنا تھا کہ میں انکے ساتھ ہمیشہ انکے بہترین دوستوں کی طرح کا رویہ ہی اپناتا ہوں۔دوسری جانب اداکار آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”رئیس “ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔رئیس میں سپر سٹار پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ نظر آئیں گے

متعلقہ عنوان :