11اداروں کی سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ، آڈٹ سے استثنیٰ کا مطالبہ کر دیا

ہفتہ 30 جنوری 2016 14:43

اسلام آ با د( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) سپر یم کو رٹ احکا مات کی خلاف ورزی کر تے ہو ئے 11ر یا ستی اداروں نے آ ڈٹ سے استثنی کا مطا لبہ کر دیا۔ایک رپو رٹ کے مطا بق 11اداروں نے آ ڈیٹر جنر ل آ ف پا کستان(اے جی پی ) کو آ ڈٹ کیلئے اپنے اکا ؤنٹس تک ر سا ئی دینے سے انکار کر دیا ہے۔11اداروں میں پا کستان ٹیلی کمیو نیکشن لمیٹڈ،پا ک چا ئنہ انو یسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ،ڈ یفنس ہا ؤسنگ اتھا رٹی،نیشنل بینک آ ف پا کستان،ایگر ی بز نس سپورٹ فنڈ،پنجاب انڈ سٹر یل اسٹیٹ اسٹیٹ ڈ یو یلپمنٹ مینجمنٹ کمپنی،پنجاب رورل اسپو رٹ پرو گرام،پا کستان آ رڈیننس فیکٹر یز،ویلفیئر ٹر سٹ فنڈ، واہ نو بل پرا ئیو یٹ لمیٹڈ، ٹر سٹ فار ویلنٹری آ ر گنا ئز یشن اور خیبر پختو نخواہ کا پیپلز پرا ئمر ی ہیلتھ شا مل ہیں۔

(جاری ہے)

8ستمبر 2015کو سپر یم کو ر ٹ نے اے جی پی کو ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی لاہور کا آڈٹ کرنے کے احکامات جاری کئے تھے ، آئین کے مطابق تمام وفاقی اور صوبائی اداروں پر لازم ہے کہ وہ اے جی پی سے اپنے اکاؤنٹس کا آڈٹ کروائیں ، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہاتھا کہ کسی بھی ادارے کا اپنے اکاؤنٹس کے آڈٹ سے انکار آئین کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔سپریم کورٹ میں یہ درخواست دائر کی گئی تھی کہ 19ادارے اپنے اکاؤنٹس سے آڈٹ کرانے سے انکارکررہے ہیں ان کے علاوہ مزید گیارہ ادارے ایسے تھے جنہوں نے اپنا آڈٹ کروانے سے انکار کیا اور ان کا نام سپریم کورٹ میں پیش نہیں کیا گیا تھا ،ان اداروں میں فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن ، خیبر پختونخواایمپلائز سوشل سیکورٹیز ، لاہور پارکنگ کمپنی لمٹیڈ ، سعودی پاک انڈسٹریل اینڈ ایگریکلچرل انویسٹمنٹ کمپنی لمٹیڈ ، پاک عمان انویسٹمنٹ کمپنی لمٹیڈ ، پاک کویٹ انویسٹمنٹ لمٹیڈ ، پاک ایران ا نویسٹمنٹ لمٹیڈ ، پاک لیبیا ہولڈنگ کمپنی لمٹیڈ ، پاک برونائی انویسٹمنٹ لمٹیڈ ، ماڑی پٹرولیم کمپنی لمٹیڈ اور گن کنٹری کلب اسلام آباد شامل ہیں ۔

دوسری جانب سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ، پنجاب ایگریکلچرل اینڈمیٹ کمپنی نے اپنے اکاؤنٹس کے آڈٹ کے لیے رضا مندی کا اظہار کر دیا ہے ۔ اے جی پی نے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن ، نادرا، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی ، پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی ، پنجاب کول مائن کمپنی اور ایف بی آر کے اکاؤنٹس کا آڈٹ شروع کر دیا ہے ۔سابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے مطابق 18ویں ترمیم کے تحت اے جی پی تمام اداروں کے اکاؤنٹس کا آڈٹ کرنے کا اختیار رکھتا ہے ۔آرٹیکل 170کی شق دو کے تحت تمام اداروں پر لازم ہے کہ وہ اپنے اکاؤنٹس کا آڈٹ کرائیں ۔

متعلقہ عنوان :