بیرسٹر سلطان کو ہرانامیاں برادران کے بس کی بات نہیں ‘یہ بادشاہت کرنے والے سیاستدان عوام سے جینے کا حق تک چھین چکے ہیں‘ ہمارا مقصد جمہوریت کو مضبوط کرنااور عوام کو جینا کا حق فراہم کرنا ہے ‘پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی خود مختار ریاست بنانا ہے ‘تحریک انصاف آزاد کشمیرکے رہنماطلحہ چوہدری کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 30 جنوری 2016 15:11

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیرکے رہنماطلحہ چوہدری نے کہا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ہرانامیاں برادران کے بس کی بات نہیں ہے یہ بادشاہت کرنے والے سیاستدان عوام سے جینے کا حق تک چھین چکے ہیں ۔ ہمارا مقصد جمہوریت کو مضبوط کرنااور عوام کو جینا کا حق فراہم کرنا ہے اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک فلاحی خود مختار ریاست بنانا ہے جس میں ہر شہری کو یکساں حقوق حاصل ہوں لیکن یہ افسوس کا مقام ہے کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے آج امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا چلا جا رہا ہے لیکن تحریک انصاف انشاء اللہ تمام فرق مٹا دئیگی ۔

۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاطلہ چوہدری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کسی بھی صورت جمہوریت کو ڈیل ریل نہیں کرنا چاہتی بلکہ یہ عوام صیح جمہوریت کی راہ پر چلانا چاہتی ہے عوام ہمارے قافلے میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں جبکہ نوجوانوں کی ایک کثیر تعداد عمران خان،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو اپنا لیڈر تصور کرتی ہے ر انہوں نے جس انداز میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری عوامی حقوق کی جنگ لڑی اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

۔ انہوں نے کہاکہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ہمیشہ رواداری کو بروئے کار لوتے ہوئے کشمیرکاز کو تقویت دی ہے اور کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے کرپشن کے خلاف جنگ لڑی ہے اور اسی وجہ سے انہیں تحریک انصاف میں سب سے زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :