وزارت ترقی منصوبہ بندی کے اپنے منصوبوں کے لیے 9ارب38کروڑ 29لاکھ روپے سے زائد کی رقم جاری کر دی گئی

ہفتہ 30 جنوری 2016 15:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) وزارت ترقی و منصوبہ بند ی نے رواں مالی سال 2015-16کی پہلی ششماہی کے دوران وزارت ترقی منصوبہ بندی کے اپنے منصوبوں کے لیے 9ارب38کروڑ 29لاکھ روپے سے زائد کی رقم جاری کر دی ہے ،منصوبوں میں پاکستان انسٹیویٹ آف ڈولپمنٹ اکنامکس کے لیے مزید زمین ،چین پاکستان اکنامک کوریڈور سپورٹ پروجیکٹ ،ڈوپلمینٹ کمیونیکیشن پروجیکٹ ،وزارت پلاننگ میں ماحولیات کا سیکشن قائم کرنے، نیشنل انڈومنٹ سکالرشپ پروگرام و دیگر منصوبے شامل ہیں وزارت ترقی و منصوبہ بند ی کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق وزارت ترقی و منصوبہ بند ی نے رواں مالی سال 2015-16کی پہلی ششماہی کے دوران وزارت ترقی منصوبہ بندی کے اپنے منصوبوں کے لیے 9ارب38کروڑ 29لاکھ روپے سے زائد کی رقم جاری کر دی ہے ،منصوبوں میں پاکستان انسٹیویٹ آف ڈولپمنٹ اکنامکس کے لیے مزید زمین کے لیے30کروڑ ،چین پاکستان اکنامک کوریڈور سپورٹ پروجیکٹ کے لیے 15کروڑ،ڈوپلمینٹ کمیونیکیشن پروجیکٹ کے لیے 10کروڑ،وزارت پلاننگ میں ماحولیات کا سیکشن قائم کرنے کے لیے 60لاکھ، نیشنل انڈومنٹ سکالرشپ پروگرام کے لیے 1ارب روپے اور دیگر منصوبوں کے لیے بھی پیسے جاری کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :