وکٹ کیپر کامران اکمل کے ایشیاء کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شمولیت کے امکانات روشن

ہفتہ 30 جنوری 2016 15:28

وکٹ کیپر کامران اکمل کے ایشیاء کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شمولیت ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار30جنوری- 2016ء) قومی وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کی قومی ون ڈے کپ میں شاندار پرفارمنس کی وجہ سے انہیں عمر اکمل کی جگہ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20 میں شامل کرنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں اور ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی نے بھی ان کی ٹیم میں واپسی کی حمایت کر دی ہے ۔ پاکستان کے مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کی ستارے نیشنل ون ڈے کپ میں شاندار پرفارمنس کے بعد عروج پر پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

وہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں 576 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے اور نیشنل بینک کو ایونٹ کے فائنل کا ٹکٹ دلوانے میں اہم کردار نبھایا ۔ ذرائع کے مطاق وکٹ کیپڑ بیٹسمین کی حمایت ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی نے بھی کر دی ہے جس کے بعد انہیں اپنے چھوٹے بھائی عمر اکمل کی جگہ ایشیاء کپ اور ورلڈ ٹی 20 کیلئے ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے ۔ 34 سالہ کامران اکمل نے پاکستان کی جانب سے آخری ٹی ٹونٹی 2014ء میں کھیلا تھا ۔