کراچی : عزیر بلوچ نے آصف علی زرداری سمیت پیپلز پارٹی کے رہنماوں کے خلاف بیانات ریکارڈ کروا دئے ہیں۔ نبیل گبول کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 جنوری 2016 16:08

کراچی : عزیر بلوچ نے آصف علی زرداری سمیت پیپلز پارٹی کے  رہنماوں کے خلاف ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جنوری 2016ء) : حال ہی میں گرفتاری کیے جانے والے لیاری گینگ وار کے سر غنہ عزیربلوچ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے نبیل گبول کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ کی گرفتاری 6 ماہ قبل عمل میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملزم نے سابق صدر آصف علی زرداری سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف بیانات ریکارڈ کروادئے ہیں۔ جن میں فریال تالپور اور شرجیل انعام میمن بھی شامل ہیں۔ نبیل گبول نے بتایا کہ دورانٍ تفتیش عزیر بلوچ نے بھتے کی رقم فریال تالپور کو پہنچانے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ واضح رہے کہ ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری گینگ وار کے سر غنہ عزیر بلوچ کو گذشتہ رات کراچی کے مضافاتی علاقہ سے گرفتار کیا گیا۔