عزیر بلوچ کو 6ماہ پہلے گرفتار کرلیا گیا تھا،گزشتہ رات اسلام سے کراچی لایا گیا،گرفتاری کی تصاویر کراچی ایئرپورٹ ٹرمینل ون پر جھاڑیوں کے قریب لی گئیں،عزیر بلوچ نے شرجیل میمن کے خلاف بیانات ریکارڈ کروادیئے،عزیربلوچ کی گرفتاری زرداری اور فریال تالپورکی گرفتاری میں اہم کردار ادا کرے گی‘سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 30 جنوری 2016 16:12

عزیر بلوچ کو 6ماہ پہلے گرفتار کرلیا گیا تھا،گزشتہ رات اسلام سے کراچی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ عزیر بلوچ کو 6ماہ پہلے گرفتار کرلیا گیا تھا،گزشتہ رات اسلام سے کراچی لایا گیا،گرفتاری کی تصاویر کراچی ایئرپورٹ ٹرمینل ون پر جھاڑیوں کے قریب لی گئیں،عزیر بلوچ نے شرجیل میمن کے خلاف بیانات ریکارڈ کروادیئے،عزیربلوچ کی گرفتاری زرداری اور فریال تالپورکی گرفتاری میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں بڑا بھونچال آنے والا ہے،عزیر بلوچ کی گرفتاری سے کراچی میں جرائم مزید کم ہوں گے،رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاری میں امن قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 روز میں عزیر بلوچ کے بیان کی ویڈیو منظرعام پرآ جائے گی، عزیر بلوچ نے شرجیل میمن کے خلاف بھی بیانات ریکارڈ کرا دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

نبیل گبول نے کہا کہ عزیر بلوچ کو 6 ماہ پہلے گرفتار کر لیا گیا تھا جسے گزشتہ رات اسلام آباد سے کراچی لایا گیا اور گرفتاری کی تصاویر کراچی ائیرپورٹ ٹرمینل ون پر جھاڑیوں کے قریب لی گئیں۔ انہوں نے کہاکہ عزیر بلوچ، زرداری، فریال تالپور کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کرے گا۔نبیل گبول نیکہا کہ عزیر بلوچ کی گرفتاری کا سارا کریڈٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے اور اس گرفتاری سے کئی پردہ نشینوں کے نام سامنے آئیں گے۔