وزیر اعظم نواز شریف اداروں کو بہتر کرنا چاہتے ہیں ‘ ملک سے کرپشن ختم کر دینگے ‘ عابد شیر علی

ہفتہ 30 جنوری 2016 16:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اداروں کو بہتر کرنا چاہتے ہیں ، وہ ملک سے کرپشن ختم کردیں گے انہوں نے ماضی میں کوئی مک مکا کیا اور نہ ہی آئندہ کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہاکہ مسلم لیگ( ن) جمہوریت پر یقین رکھتی ہے پہاڑوں پر لڑنے والے اب قومی دھارے میں آرہے ہیں ‘دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور جہاں بھی کوئی دہشتگرد ہوگا اسے کچل دیں گے۔پنجاب میں سکولوں کی تعطیلات کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ سکولوں کو سیکیورٹی ایشو کی بنا پر بند کیا گیا تھا، پیر کو تمام سکول کھول دیے جائینگے ۔