پاکستان اورنیوزی لینڈکے مابین ون ڈے میچوں میں زیادہ وکٹیں لینے کااعزازپاکستان کے وقاریونس کو حاصل

ہفتہ 30 جنوری 2016 17:02

پاکستان اورنیوزی لینڈکے مابین ون ڈے میچوں میں زیادہ وکٹیں لینے کااعزازپاکستان ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں زیادہ وکٹیں لینے کااعزازپاکستان کے وقاریونس کے پاس ہے۔وقاریونس نے37میچوں میں1789گیندوں پر1252رنزدے کر15.84کی اوسط سے79وکٹیں لیں۔

(جاری ہے)

دوسرے نمبرپرپاکستان کے وسیم اکرم نے38میچوں میں1837گیندوں پر1187رنزدے کر18.54کی اوسط سے64وکٹیں لیں۔تیسرے نمبرپرنیوزی لینڈ کے ڈینی موریسن نے24میچوں میں1105گیندوں پر819رنزدے کر21کی اوسط سے39وکٹیں لیں۔چوتھے نمبرپرپاکستان کے عبدالرزاق نے41میچوں میں1653گیندوں پر1332رنزدے کر34.15کی اوسط سے39وکٹیں لیں ۔

متعلقہ عنوان :