ایس ای سی پی نے ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے لئے اضافی شرائط جاری کر دیں

منی مارکیٹ فنڈز اور انکم فنڈز کے لئے جاری کی گئی اضافی انضباطی شرائط کی تعمیل کو یقینی بنائیں، ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو ہدایت

ہفتہ 30 جنوری 2016 17:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے تمام ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ منی مارکیٹ فنڈز اور انکم فنڈز کے لئے جاری کی گئی اضافی انضباطی شرائط کی تعمیل کو یقینی بنائیں ۔ سکیورٹیز کمیشن کی عالمی تنظیم آئیسکو کی ہدایات کے مطابق جاری کی گئی شرائط کا مقصد یونٹ ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ اور مارکیٹ میں مندی کی صورت میں میوچل فنڈز انڈسٹری کو مستحکم رکھنا ہے۔

ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو پابند ہیں کہ وہ اپنے منی مارکیٹ فنڈ کے اثاثہ جات کا کم از کم دس فیصد نقدی میں اور ٹی بلز میں انوسٹ کریں جو کہ فوری طور پر کیش میں منتقل کیا جا سکتا ہے اور مطالبے پر ادا کئے جا سکتے ہیں۔ نئی شرائط میں ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے پورٹ فولیو کے مستحکم ہونے کے متعلق مارکیٹ کے دباوٴ کا ٹسٹ کریں گے جس سے مارکیٹ میں مندی کی صورت میں اس کے استحکام کے متعلق اندازہ لگایا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں میوچل فنڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے فنڈز ایسی مصنوعات میں انوسٹ کریں جنہیں بیرونی کریڈٹ ریٹنگ حاصل ہوں جبکہ ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو داخلی طور پر بھی کریڈٹ ریٹنگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایس ای سی پی کی جاری کردہ نئی ہدایات ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :