پاکستان ٹیم سیریز برابر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اظہر علی

ٹیم کا مورال بلند ہے ، شعیب ملک کی فٹنس دیکھ کر کھلانے کا فیصلہ کرینگے ، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 30 جنوری 2016 17:13

پاکستان ٹیم سیریز برابر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اظہر علی

آکلینڈ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء ) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ون ڈے جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔آکلینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے بولرز حریف بلے بازوں پر قابو پانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں، کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ون ڈے جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ آل راوٴنڈر شعیب ملک پہلے میچ میں انجری کی وجہ سے نہیں کھیل پائے تھے، تیسرے میچ میں ان کی شرکت کا فیصلہ فٹنس دیکھ کر کریں گے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی جیتا تھا، ون ڈے بھی جیت سکتے ہیں۔ دوسری جانب شعیب ملک کا کہنا ہے کہ مکمل فٹ ہوں اور تیسرے میچ میں شرکت کروں گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ کل آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق کے وقت میچ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شپ رات 3 بجے شروع ہوگا۔ ۔

متعلقہ عنوان :